فتح پور(یوپی)،15/جنوری (آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں جمعرات کی شام دو مختلف سڑک حادثات میں موٹرسائیکل سوار چار افراد ہلاک اور ایک اور شدید زخمی ہوگیا۔
تھریا ن پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر (ایس ایچ او) اپیندر ناتھ رائے نے جمعہ کے روز بتایا کہ جمعرات کے روز شام کے تقریباً 6.30 بجے کانپور-پریاگراج نیشنل ہائی وے کے قریب واقع امباپور گاؤں میں ایک تیز رفتار ٹرک نے آگے جاررہی ایک موٹرسائیکل کو کچل دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں تین موٹرسائیکل سواروں کی موت ہوگئی، جن کی شناخت ہوگئی ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے کے ذمہ دار ٹرک کو ضبط کرلیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ تینوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ایک سرکاری اسپتال میں کیا جائے گا۔ایک دیگرسڑک حادثے میں کھگا کوتوالی کے انچارج انسپکٹر آرکے سنگھ نے بتایا کہ نوبستا روڈ پر آٹھ بجے کے قریب نامعلوم گاڑی نے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے اس حادثے میں لاڈیل پور گاؤں کا رہائشی راکیش ہلاک ہوگیا، اور اس کے پیچھے بیٹھے امیت کی حالت تشویشناک ہے۔ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹکرمارنے والی گاڑی کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ راکیش کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔